لکھنؤ: اترپردیش میں کورونا وائرس نے پھربڑاقہرڈھایاہے اوراس بار ریاستی دارالحکومت کو اپنے نشانے پررکھاہے۔لکھنؤ ریاست میں اس وقت سب سے بڑاہاٹ اسپاٹ ضلع بن گیاہے۔ کوروناانفیکشن کے لحاظ سے راجدھانی پہلے نمبر پرہے۔سب سے زیادہ فعال معاملے لکھنؤ میں ہی ہیں۔
محکمہ صحت کے اعدادوشمارکے مطابق لکھنؤ میں اب تک ۵۱۲۵سے زائد افراد کورونا کی گرفت میں آچکے ہیں ان میں سے ۳۱۹۶معاملے ابھی بھی فعال ہیں جن کا علاج شہر کے مختلف اسپتالوں میں جاری ہے۔اس کے علاوہ لکھنؤ میں اب تک ۶۵لوگ زندگی کی جنگ ہارچکے ہیں۔جبکہ ۱۸۵۴مریض شفایاب ہوکر گھرجاچکے ہیں۔لکھنؤ میں گزشتہ ۱۵دنوں کے دوران کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہواہے۔دیگر اضلاع کے مقابلے سب سے زیادہ مریض ریاستی دارالحکومت میں مل رہے ہیں۔انفیکشن کے معاملے میں نوئیڈادوسرے اورغازی آباد تیسرے نمبرپرہے۔جمعرات کو بھی لکھنؤ میں سب سے زیادہ ۳۰۷نئے مریض ملے ہیں۔وہیں کوروناکے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے سبب اسپتالوں میں تقریبا بستر فل ہوچکے ہیں۔ریاست کے دیگرحصوں میں بھی کورونا کے پھیلائو نے رفتارپکڑلی ہے۔جمعرات کو سب سےز یادہ ۲۵۲۹ایسے افراد کی شناخت ہوئی ہے جن کی رپورٹ کورونامثبت آئی ہے۔ریاست میں ۲۴گھنٹے کے دوران اتنی بڑی تعداد میں متاثرین کاپایاجانااب تک کا سب سے بڑاریکارڈہے۔ابھی تک ریاست میں مریضوں کی تعداد ایک دن میں ڈھائی ہزارکے عدد کو پارنہیں کرپائی تھی۔وہیں ریاست میں مزید ۳۶لوگوں کی کوروناکے سبب موت ہوگئی ۔اس طرح ریاست میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد ۱۲۹۸ہوگئی ہے۔لکھنؤ میں بدھ کو بھی سب سے زیادہ ۳۱۰نئے معاملے ملے تھے۔ریاست میں اب تک ۵۸۳۱۲افراد کوروناکا شکار ہوچکے ہیں۔