لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک نظام کی خلاف ورزی کرنے والے 327افراد کا پیر کو ای چالان کیا۔
پولیس ترجمان نے آج شام یہاں بتایا کہ ٹریفک پولیس نے لکھنؤ شہر کے مختلف چوراہوں اور تراہوں پر دو پہیہ گاڑی پر بغیر ہیلمٹ، تین سواری، بغیر نمبر گاڑی اور اوور اسپیڈ وغیرہ کے ضمن میں چیکنگ کیا۔
اس دوران ٹیموں نے دو پہیہ گاڑی پر ہیلمٹ نہ لگانے والے 145، تین سواری بٹھانے والے 12،مخالف سمت میں چلانے والے 26اور نوپارکنگ میں 63افراد کا چالان کیا۔