لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک نظام کی خلاف ورزی کرنے والے 384افراد کا اتوار کو ای چالان کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے آج شام یہاں بتایا کہ آمدورفت پولیس نے لکھنؤ شہر کے مختلف چوراہوں اور تراہوں پر دو پہیہ گاڑی پر بغیر ہیلمٹ، تین سوار، بغیر نمبر گاڑی اور اوور اسپیڈ وغیرہ کے ضمن میں چیکنگ کی گئی۔
اس دوران مختلف ٹیموں نے دو پہیہ گاڑی پر ہیلمٹ نہ لگانے والے 115، تین سواری بیٹھانے پر 51افراد،نو پارکنگ میں 79،مخالف سمت میں گاڑی چلانے والے 33افراد کا چالان کیا گیا۔