اترپردیش کانگریس میں جان پھونکنے کے لئے پیر کو نوابوں کی نگری پہنچی پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا جادو سر چڑھ کر بولا۔ جنرل سکریٹری کے طور پر عملی سیاست میں قدم رکھنے والی پرینکا کا استقبال لکھنؤ کے باشندوں نے نہایت ہی پرجوش انداز میں کیا حالانکہ روڈ شو کی وجہ سے جام بھیڑ اور روٹ کی تبدیلی کی وجہ سے آمدورفت میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔
یہاں ایئر پورٹ پر دوپہر12:45 بجے تک پرینکا کے استقبال کے لئے کانگریس کا عام سے لیکر
خاص کارکن صبح آٹھ بجے سے ہی اپنی پلکیں بچھائے ہوئے تھا۔ کانگریس لیڈر کی ایک جھلک پانے کو بے قرار کارکنوں کی بھیڑ کو قابو میں کرنے کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کو سخت مشقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ چہرے پر روایتی مسکان کے ساتھ پرینکا نے ایئرپورٹ پر موجود لیڈروں اور کارکنوں کے استقبال کو قبول کیا جس کے بعد وہ اپنے بھائی وکانگریس صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری جیوتی رادتیہ سندھیا کے ساتھ روڈ شو کے لئے تیار گاڑی کے چھت پر سوار ہوگئیں۔
Pandit Dinesh Sharma from Jind, Haryana,claims he has been barefoot since 7 years & will be until @RahulGandhi becomes PM. Seen here fluttering the Congress party's flag in Lucknow during #PriyankaUPRoadshow pic.twitter.com/h1Ch5I0MSO
— Yusra Husain (@yusrahusain) February 11, 2019
کانگریس صدر راہل گاندھی نے لکھنؤ میں کانگریس کی ریلی کے درمیان اتر پردیش میں کانگریس حکومت تشکیل دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ جنرل سکریٹری بنائے جانے کے بعد پیر کے روز پرینکا گاندھی کی ریلی میں جمع زبردست بھیڑ سے مخاطب ہوتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’ہماری نظر لوک سبھا الیکشن ہی نہیں، اس کے بعد یو پی اسمبلی الیکشن پر ہے۔ ہم ریاست میں کانگریس کی حکومت تشکیل دینا چاہتے ہیں کیونکہ یہاں کے لوگوں نے بہت ظلم برداشت کر لیا ہے۔‘‘
Priyanka Gandhi,Rahul Gandhi,Jyotiraditya Scindia Garland Mahatma Gandhi,Sardar Patel, ambedkar's statue in Lucknow's Hazratganj pic.twitter.com/PTG71n1A8S
— Yusra Husain (@yusrahusain) February 11, 2019
راہل گاندھی نے اس موقع پر پی ایم نریندر مودی کو زبردست طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا اور لوگوں سے کہا کہ ’’ملک کے چوکیدار نے یو پی کے لوگوں کا پیسہ چرایا اور اپنے دوست انل امبانی کے حوالے کر دیا۔ ہم ایسے لوگوں کو حکومت سے بے دخل کر دیں گے۔ ہم ان کے خلاف فرنٹ فُٹ پر کھیلیں گے۔ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں۔‘‘ اتر پردیش کے تعلق سے بولتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ ملک کا اگر کوئی سنٹر، کوئی دِل ہے تو وہ اتر پردیش ہے۔ ہم اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک یہاں کانگریس نظریہ والی حکومت نہیں بن جاتی ہے۔
Congress President Shri @RahulGandhi and AICC Secretaries @priyankagandhi and @JM_Scindia greet the thunderous crowd at the mega roadshow in Lucknow. #PriyankaUPRoadshow #NayiUmeedNayaDesh pic.twitter.com/wWRR95qF7b
— Indian Youth Congress (@IYC) February 11, 2019
پرینکا گاندھی کے استقبال میں کھڑے ہزاروں لوگوں کی بھیڑ سے مخاطب ہوتے ہوئے راہل گاندھی نے اتر پردیش میں خوشحالی لانے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ ’’میں نے پرینکا اور جیوترادتیہ کو اتر پردیش کا جنرل سکریٹری بنایا ہے اور ان سے کہا ہے کہ یہاں لوگوں پر جو ظلم ہوا ہے انھیں انصاف دلانے کے لیے کام کریں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک یو پی کے لوگوں کو انصاف نہیں دلایا جاتا، جب تک ریاست میں کانگریس کی حکومت نہیں بن جاتی، اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
Rahul Gandhi shouts "Chowkidar', people respond with "chor hai" at Lucknow's Hazrarganj area during Priyanka Gandhi's roadshow #Congress #PriyankaGandhi #PriyankaUPRoadshow @RahulGandhi @priyankagandhi pic.twitter.com/D99V7U3fZr
— Yusra Husain (@yusrahusain) February 11, 2019
پرینکا گاندھی کا نو گھنٹوں پر مشتمل یہ روڈ شو اموسی ائیرپورٹ سے شروع ہو کر کانگریس پارٹی کے دفتر تک جائے گا
اموسی سے پارٹی کے ریاستی دفتر کے درمیان 14 کلومیٹر لمبے روٹ پر دونوں طرف پارٹی کے حامی ڈھول تاشوں کے ساتھ علی الصبح ہی سڑک کے کنارے جمے ہوئے تھے۔ وہیں پولیس نے کانگریس کے روڈ شو کی وجہ سے صبح 10 بجے سے کئی مقامات پر راستے کو تبدیل کردیا جس کی وجہ سے دفتر اور دیگر کمرشیل مقامات پر جانے والے افرا د کو کافی پریشانی جھیلنی پڑی۔
https://twitter.com/MomentsIndia/status/1094935344246591489