لکھنؤ: سابق وزیر دفاع و ایس پی نگراں ملائم سنگھ یادو نے یوم آزادری پر سبھی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام کو مل رہے چیلنجز سے مل کر نپٹنا ہوگا اور اس موقع پر ہمیں ملک کو مضبوط بنانے کا ارادہ کرنا چاہئے۔
مسٹر یادو نے 15اگست کے موقع پر اتوار کو یہاں سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے ریاستی ہیڈکوارٹر پر قومی پرچم لہرایا۔
انہوں نے ملک باشندوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام کو مل رہے چیلنجز سے مل کر نپٹا ہوگا۔