لکھنؤ : آنے والے سال کو سلام، جانے والے سال کو سلام، نئے سال کا پہلا نام آپ کے نام، ہیپی نیو ایئر ہیپی ہیپی ہیپی …ہیپی نیو ایئر یہ وہ نغمے تھے جو بارہویں یوپی مہوتسو کی ثقافتی شام میں پیش کئے جارہے تھے اور جن سے حاضرین بیحد محظوظ ہوئے۔ موقع تھا پرگتی پریاورن سن رکشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام یوپی مہوتسو کی نویں شام پروگرام کا۔
اس موقع پر سیما گپتانے اپنی چہکتی ہوئی آواز میں سلام تیری پہلی نظر کو سلام، گیت سناکر لوگوںکا دل جیت لیا۔ سیما نے اپنی کھنکتی ہوئی آواز میں تجھ سنگ پریت لگائی سجنا، جانے کیوں لوگ محبت کرتے ہیں ،جیسے دیگر نغموںکو بھی پیش کیا۔
اناوی پرکاش کھرے اور شیو لال بھاردواج نے اپنی سریلی آواز میں گڑھوالی، اودھی اور کماؤنی گیت پیش کرکے سامعین کو پہاڑی ، علاقائی ثقافت سے واقف کرایا۔
اگلے مرحلے میں شیوی، آرادھیا، سنسکرتی، نویا، دویا، نانوی، ادیتی، آروہی، آروشی اور ہرشتا نے کتھک رقص بہترین انداز میں پیش کیا۔ پروگرام کے دوران دیپک باجپئی نے بھجن سناکر سامعین کو محظوظ کیا۔ ایشوریہ چندرا، نشیا سنگھ، میدھا پانڈے، انتی اور وبھا شکلا نے دلکش علاقائی رقص پیش کئے۔
سیما گپتاکی نظامت میں آل انڈیا کوی سمیلن کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس میں وجے ترپاٹھی، ڈاکٹر شوبھادکشت، مانس مکل ترپاٹھی، ہری گپتا، سرویش پانڈے، سنیل کمار پانڈے اور کرشنا نند رائے نے اپنی تخلیقات کے نئے سال کا استقبال کیا۔ اسی طرح سیما گپتا کی نظامت میں منجوشا پریشد کے زیر اہتمام قومی خواتین کوی سمیلن کا بھی انعقاد ہوا۔