لکھنؤ: لکھنؤ میٹرو نے بدھ کو کالج کے بی ٹیک طلبا کیلئے ایک گائیڈیڈ ایجوکیشنل دورے کا انعقاد کیا۔ اس دورے میں 200 سے زائد طلبا نے حصہ لیا جہاں انہیں اسٹیشن کے کام کاج اور ٹرین آپریٹنگ کے نکات کے بارے میں معلومات دی گئی۔
تعلیمی بریفنگ کے بعد طلبا نے منشی پلیا اور چودھری چرن سنگھ ہوائی اڈہ کے درمیان فن میٹر رائیڈ کا لطف لیا۔ لکھنؤ میٹرو مستقل طور سے طلبا کیلئے ایسے دوروں کا انعقاد کرتا ہے تاکہ انہیں شہر کی عالمی سطح کے میٹرو نظام کو نزدیک سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع مل سکے۔
کالج و اسکول اسی طرح کے تعلیمی دوروں کا انعقاد کروانے کیلئے لکھنؤ میٹرو ٹیم سے رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔