لکھنؤ: ریاست کے دارالحکومت میں آج میٹرو سروس شروع ہوگئی وزیراعلی یوگی ادیتھ ناتھ، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور گورنر رام نایک نے ٹرانسپورٹ نگر سے میٹرو ریل کا بٹن دبا کر اسکو چار باغ کےلئے روانہ کیا۔.در اصل یہ وہی ڈریم پروجکٹ ہے جسکو سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے شروع کیا تھا مگر روان سال میں اسمبلی میں پارٹی شکست کے بعد وہ اس خواب کی تعبیر نہیں پا سکے۔ اور بی جے پی کی یوگی سرکار نے اسکا افتتاح کرا دیا۔
ایک پر رونق تقریب میں اففتاح کے بعد عوام کےلئے ٦ ستمبر سے میٹرو کی خدمات شروع ہو جائں گی۔ فی الحال میٹرو ساڑھے آٹھ کلو میٹر کی مسافت پوری کرے گی اور آئندہ سال تک پورے لکھنو میں اسکا چلنا مکمل ہو جائےگا۔
اس م وقع پر گورنر، رام نائک ،مرکیز وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ نات نے دیگر وعدے بھی کئے اور کہا کہ دوسرے شہروں میں بھی میٹروں کا منصوبہ ہے۔ سب نے ہی میٹرو مین ای شری دھرن کو وقت سے پہلے کام مکمل کرنے کی مبارکباد دی اور لکھنو والوں سے مزید سہولیات کا وعدہ کیا۔
یو گی آدتیہ ناتھ نے باتایا کہ اب میٹرو کانپور،گورکھپور،بنارس میں بھی شروع کی جائے گی ۔انہوں نے کہا یہ وزیر اعظم مودی کا خواب ہے جس کو ہم پورا کریں گے۔
انہوں نے کہا، “اس منصوبے کے آنے والے لوگوں کو دارالحکومت میں آرام ملے گا. ٹریفک جام کا مسئلہ ختم ہو جائے گا. ہم ریاست کے مختلف اضلاع کے لئے مختلف میٹرو شہروں کے میٹرو کوریڈور کے بجائے یوپی میٹرو کارپوریشن قائم کریں گے. ایک کنسلٹنٹ کے طور پر، میں مسٹر ای شری دھرن، لکھنؤ میٹرو کے ایم ڈی، کمار کیشور اور پرنسپل مشیر کے طور پر یہ کام دینا چاہوں گا.
اس موقع پر میٹرو مین ای شری دھرن، ایم پی کوشل کشور، کابینہ وزیر ریٹا بہو گنا جوشی، ہردیپ سنگھ پوری، سواتی سنگھ، بنیادی تعلیم کی وزیر انپما جیسوال اور سرش رانا موجود تھے.
اس موقع پر، ایل ایم آر سی ایم ڈی کمار کیشور نے کہا کہ، “میں گورنر رام نیک، وزیر اعلی یوگی، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور دیگر وزراء سمیت ڈپٹی وزیراعلی کا خیر مقدم کیا. یہ ہمارے لئے بہت فخر ہے کہ لکھنؤ میٹرو کو ہری جھنڈی دکھا رہا ہوں۔ یہ ایک بہت مشکل منصوبہ . ہم نے یہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کیا ہے. میری ٹیم نے دن اور رات کا کام کیا. آپ کے منصوبے کی فراہمی کے لئے بینکوں کے بھی شکریہ. میرا گرو ای شری دھرن جی یہاں موجود ہیں، یہ سب ان کی تعلیم کا نتیجہ ہے. ‘