لکھنو: اترپردیش کے ضلع کھنو کے پارا علاقے میں آج صبح ریلوے لائن عبور کرتے وقت ٹرین کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بھپٹا مئو کے ریلوے کراسنگ کے نزدیک صبح تقریبا سوا پانچ بجے ریلوے کراسنگ عبور کرتے ہوئے وقت ٹرین کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔
اس کی شناخت سونا ویہار کالونی باشندہ سیتارام نے اپنے بیٹے دلیپ ویشیہ(25) کے طور پر کی ہے۔