لکھنؤ: اترپردیش کے زیادہ تر علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ اس دوران کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بدھ کو یہاں بتایا کہ مشرقی اترپردیش میں بارش کا اثر مغربی اترپردیش کے مقابلے میں زیادہ رہنے کے آثار ہیں ۔