لکھنؤ میں کے جی ایم یو میں داخل ہونے والے نوول کرونا وائرس سے متاثرہ دونوں مریضوں کی صحت مستحکم ہے۔ دونوں مریضوں کو علیحدہ کمروں میں داخل کرایا گیا ہے۔ اتوار کے روز اسپین سے واپس آئے نوجوانوں کو بھی کے جی ایم یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ لوہیا انسٹی ٹیوٹ میں اردن سے واپس آنے والے کورونا کے مشتبہ مریض کو داخل کرایا گیا ہے۔