لکھنو: اترپردیش کی لکھنو پولیس نے اندرا نگر علاقے میں ہوئی چوری کا انکشاف کرتے ہوئے تین چوروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تقریبا دس لاکھ روپئے کے سونی چاندی کے زیورات اور دیگر اشیاء برآمد کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ اندرا نگر پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے مشترکہ طور سے کاروائی کرتے ہوئے اطلاع کی بنیاد پر پکنک اسپاٹ تراہے سے تین شاطر بدمعاشوں لکھنو باشندہ اجیت، شاداب اور راکیش کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار ملزمین کے قبضے اور نشاندہی سے تقریبا 10لاکھ روپئے قیمت کی چوری کیے گئے سونے چاندی کے زیورات،1800روپئے کی نقدی،دیگر سامان اور واردات کو انجام دینے کے لئے استعمال کی گئی کار اور بائیک وغیرہ کو برآمد کیا ہے۔