لکھنو۔انگریز ی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی صحافی یسری حسین کی ایک رپورٹ کے مطابق اب شہرہ آفاق ٹنڈے کباب گوشت کے علاوہ سبزی سے بھی تیار کیے جائیں گے۔
حاجی مراد علی عرف ٹنڈے کی اس سو سال سے زیادہ قدیمی کباب کے کاروبار کو جو بلندی ملی وہ شاید ہی کسی اور کھانے یا ڈش کو نصیب ہوئی ہو۔۔ٹنڈے کا ایک ہاتھ نہیں تھا اسلئے وہ ٹنڈے کے نام سے ،شہور ہوئے لوگوں کا کہنا ہے اگر انکا دوسرا بھی ہاتھ ہوتا تو کبابوں کا معیار کیا ہوتا یہ سوچنے کی بات ہے۔
صحافی یسری حسین لکھتی ہیں کہ اب آلو،چٹنی والی لوکی،زمیں قند،چنے کی دال،بیسن اور منھ میں پانی لانے والے ان خفیہ مصالوں کو سبزی کے ساتھ استعمال کیا جائے گا جو ٹنڈے کا ایک نایاب نسخہ ہے اور نسلوں سے یہ خفیہ نسخہ چلتا چلا آرہا ہے۔
ٹنڈے کبابی کے پر پوتے فراز علی کا کہنا ہے کہ سبزی کے کبابوں میں اب بیگم کی پسند،دال،پنیر اور ترکاری کی بریانی سے متعدد کھانے اب بازار کی زینت بنیں گے۔