لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ پولیس نے غنڈہ کنٹرول ایکٹ کےتحت عدالت کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے 13بدمعاشوں کو ضلع بدر کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے پیر کو یہاں بتایا کہ ضلع بدر کئے گئے 13ملزمین میں دھیرج کشیپ، سشیل،وجئے یادو کے علاوہ رام ملن، انل کمار، وکاس راوت، وجئے یادو، سنجے، ابھیشیک سونی، امو عرف عمران، کامران، ریحان اور کیتن والمیکی عرف چیتن چودھری شامل ہیں۔
گومتی نگر سے چار، ٹھاکر گنج سے تین، نگ رام ،غازی پور، اندرا نگر، پارہ، پی جی آئی اور گوسائیں گنج سے ایک ایک ملزم شامل ہیں۔