لکھنؤ: لکھنؤ یونیورسٹی میںپارکنگ کو لے کر بڑا ہنگامہ ہوگیاہے۔ یہاں طلباء کا ایک گروپ اورپراکٹوریل بورڈ آمنے سامنے ہوگئے۔ طلباء نے یونیورسٹی کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے مخالفت کی۔ در اصل پورا ہنگامہ نووہیکل زون میں گاڑی کھڑی کرنے کو لےکر شروع ہوا جو بڑے بڑے وی سی دفتر تک پہنچ گیا۔
غصائے طلباء نے وی سی دفتر کا گھیرائو کیااور وی سی سے جلد سے جلد کچھ بڑا فیصلہ لینےکا مطالبہ کیا۔ طلباء کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنا کام صحیح طرح سے نہیں کر رہاہے۔ ساتھ ہی قوانین پر عمل بھی نہیں کر رہاہے۔
پھر چاہے وہ پروفیسر ہو یا ملازم، انتظامیہ کو قوانین پر عمل کرنے کیلئے پابند کیا جا رہاہے۔ سارے قوانین صرف طلباء کیلئے ہیں؟ یونیورسٹی کے پروفیسر اور ملازمین اپنی مرضی چلا رہے ہیں۔ طلباء کا ہنگامہ بڑھتا دیکھ کر پراکٹوریل بورڈ سامنے آگیا۔ اس دوران یونیورسٹی انتظامیہ کےدرمیان بحث بھی ہوئی۔ طلباء نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ طلباء کےاڑیل رویہ کی مخالفت کریں گے۔
ساتھ ہی سخت قوانین کا مطالبہ بھی کیا۔ طلباء نے یونیورسٹی کو جلد کارروائی نہ کرنے پر بےمعیار دھرنا دینے کا انتباہ دیا۔ دوسری جانب وی سی نے طلباء کےمسائل سن کر انہیں یقین دہانی کرائی کہ جلد سے جلد ان کے مسائل کا تصفیہ کیاجائے گا۔