لکھنؤ: لکھنؤ یونیورسٹی میں طلباء یونیوں نے امتحان فارم بھرنے کی تاریخ کو بڑھانے کے مطالبہ کو لے کر مظاہرہ کیا۔ امیدواروں کا کہنا ہے کہ اے بی سی آئی ڈی نہ ہونے کی وجہ سے کئی امیدوار امتحان فارم نہیں بھر پارہے ہیں۔ لکھنؤ یونیورسٹی میں سم سمیسٹر امتحان 2024 کے تحت گریجویشن سطح کے امتحانات 30؍اپریل سے شروع ہوں گے۔
امتحان فارم بھرنے کی آخری تاریخ 15؍اپریل طے ہوچکی ہے۔ این ایس یو آئی و دیگر طلباء یونین کے امیدواروں کا کہنا ہے کہ امتحان فارم بھرنے کیلئے اکیڈمک بینک آف کریڈیٹ (اے بی سی ) آئی ڈی ہونا لازمی ہے۔
کئی امیدوار تکنیکی وجوہ سے اے بی سی آئی نہیں بنا پائے ہیں جس کے سبب طالب علم امتحان فارم بھی نہیں بھر سکیں ہیں۔ اس بات کو لےکر کافی تعداد میں اے بی وی سی و این ایس یو آئی سمیت کئی طلباء نے انتظامیہ عمارت پر دھرنا دیا۔ طلباء تنظیموں نے امتحان فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کئے جانے کو لےکر مظاہرہ شروع کردیا۔ مظاہرہ کی اطلاع پر چیف پراکٹر پروفیسر راکیش دیویدی ، ایڈیشنل پراکٹر ڈاکٹر او پی شکلا موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے مظاہرہ کر رہے امیدواروں کو خاموش کرایا۔ وائس چانسلر پروفیسر آلوک کمار
رائے سے ملاقات کرائی۔ انہوں نے طلباء کو ان کی پریشانیوں کا تصفیہ کرانے کی یقین دہانئی کرائی۔ اس کےبعد طلباء نے امتحان کنٹرولر کو عرضداشت سونپی۔
دو دنوں کیلئے کھلے گا پورٹل
طلباء کے مطالبہ پر یونیورسٹی انتظامیہ امتحان فارم بھرنے کیلئے پورٹل کھونے کیلئے غور فکر کر رہاہے۔ مانا جا رہاہے کہ دو دن کیلئے پورٹل کھولاجائےگا۔