حیدرآباد:یواے ای کے لولوگروپ نے تلنگانہ میں فوڈپراسیسنگ، لاجسکٹس اور ریٹیل آوٹ لیٹس کے شعبہ میں 3500کروڑروپئے مالیت کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔پھلوں، سبزیوں، ملرس، دالوں اور مصالحہ جات کی پروسیسنگ کے لئے ایکسپورٹ پروسیسنگ پلانٹ قائم کیاجائے گاجس کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے پہلے ہی اراضی الاٹ کردی گئی ہے ۔لولوگروپ نے بین الاقوامی معیارات کے لحاظ سے پراڈکٹس کی پیکنگ اورگریڈنگ کے لئے شہر حیدرآبادمیں لاجسٹکس ہب کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔
گذشتہ سال اس گروپ نے عالمی معاشی فورم کے داوس میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر حکومت تلنگانہ کے ساتھ یادداشت مفاہمت کی تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ ریاست کی تشکیل کے بعد فی کس آمدنی دوگنی ہوگئی ہے ۔
انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ سال 2014میں ریاست کی فی کس آمدنی 1.12لاکھ روپئے تھی جو اب بڑھ کر3.17لاکھ روپئے ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دھان کی پیداوار میں ریاست 24ویں مقام پر تھی تاہم اب تلنگانہ،دھان کی پیداوار میں ملک میں سرفہرست ہوگئی ہے ۔دیگر ریاستیں جیسے تمل ناڈو او رکرناٹک تلنگانہ سے دھان حاصل کررہی ہیں۔اگرچہ کہ ان ریاستوں سے سیاسی رائے تلنگانہ کی مختلف ہے تاہم تلنگانہ پڑوسی ریاستوں کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
Thank you very much @LuLuGroup_India for committing to an investment of Rs 3500 CR in #Telangana– Min @KTRBRS pic.twitter.com/bAMnLRDWJh
— Sarita Avula (@SaritaAvula) June 26, 2023