گورکھپور: میونسپل کارپوریشن انتظامیہ شہر کے باشندوں کو صحتمند اور محفوظ ماحول میں رکھنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہوئے ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر بنانے کیلئے وارٹر اسپرنکلر مشین سے پانی کا چھڑکاؤ کراکر ہوا کی کثافت کو بڑھنے سے روک رہے ہیں۔ جس سے گورکھپور کے باشندے صاف ماحول میں رہ
سکیں۔
واضح ہوکہ میونسپل کارپوریشن ہوا میں دھول کےذرات کو کم کرنے کیلئے کئی طرح کی ترکیب کررہاہے،ہوا کے معیار کو بہتر بنائے رکھنےکیلئے میونسپل کارپوریشن ان دنوں وارٹر اسپرنکلرکرارہاہے،
میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر گورو سنگھ سوگروال نے بتایاکہ شہر کے باشندوںکو صاف ماحول میں رہنے کیلئے وارٹر اسپرنکلر مشین سے شہر کے بھیڑبھاڑ والے مقامات پر دو شفٹ میں صبح اور شام کو ۴-۴گھنٹے کیلئے مشین کو خاص طور سے چلایا جارہا ہے،
اس کے تحت وارٹر اسپرنکلر سے سڑکوں پر مسلسل پانی کا چھڑکاؤ کیاجارہا ہے ، مشین کے ذریعہ سڑک کے کنارے لگے پیڑ پودوں پر خاص طور سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے جس سے پیڑ پودوں پر دھول کے ذرات اکٹھانہ ہوسکیں اور گورکھپور شہر کے باشندے صاف ماحول میں آسانی کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔