بیجنگ:چینی سائنس دانوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتےہوئے کمپلیمنٹری ویژن چپ تیار کی ہے، جس کی مدد سے ربورٹ نما مشینیں انسانی آنکھ کی طرح دیکھ سکیں گی، یہ دماغی ساخت سے ترغیب حاصل کرکے بنائی گئی پہلی چپ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مصنوعی ذہانت سے چلنے والا یہ بصری تصور خودکار ڈرائیونگ میں بغیر پائلٹ نظام میں ایک بڑے ٹیکنالوجی انقلاب کی بنیاد رکھ رہا ہے۔تاہم ، متحرک ، مختلف نوعیت اور فطری طور پر غیر متوقع ماحول میں موثر ، درست اور لچکدار بصری ادراک ایک زبردست چیلنج ہے۔