ممبئی ، 22 مئی (یو این آئی) بالی وڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ ایک بار پھر فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔
مادھوری دیکشت نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ فلم ’دیوداس‘ میں کام کیا تھا۔
مادھوری ایک بار پھر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرسکتی ہیں۔
بالی ووڈ میں ایسا کہا جارہا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم ’ہیرا منڈی‘ میں مادھوری کام کرتی نظر آسکتی ہیں ۔
اس فلم کے لئے سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کو پہلے ہی مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا جا چکا ہے۔
ایسا خیال ہے کہ مادھوری فلم ’ہیرامنڈی‘ میں مجرا کرتی نظر آسکتی ہیں ۔
بتایا جارہا ہے کہ مادھوری نے بھی گانے میں دلچسپی دکھائی ہے اور بھنسالی کو بھی لگتا ہے کہ اس گانے کو ان سے اچھا کوئی دوسرا نہیں کرسکتا ۔
اگر سب کچھ صحیح رہا تو مادھوری فلم ہیرامنڈی میں دکھائی دے سکتی ہیں۔