بھوپال ،20مارچ (یواین آئی)مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈنے وزیراعلی کمال ناتھ کا استعفی منظورکرلیاہے ۔سیاسی بحران کے درمیان مسٹر کمل ناتھ نے راج بھون میں مسٹر ٹنڈن کو اپنا استعفی پیش کیا۔
انکا استعفی منظور کرنے کے بعد انھوں نے نئے وزیراعلی کے ذمہ داریاں سنبھالنے تک کارگزار وزیراعلی کے عہدے پر برقرار رہنے کو کہاہے ۔
اس کے ساتھ ہی ریاست کے تقریباً 15ماہ پرانی کمل ناتھ حکومت کا گن طے ہوگیا۔
وزیراعلی کمل ناتھ نے اپنی رہائش گاہ پر بلائی گئی پریس کانفرنس میں گورنر کو استعفی دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے تقریباً 15منٹ تک میڈیا سے خطاب کیا اور اپنی حکومت کی کامیابیاں بتائیں اور موجودہ سیاسی حالات کا بھی ذکر کیا گورنر کو سوپنے جارہےہیں۔