مدھیہ پردیش : ملک کی پانچ ریاستوں میں انتخابات کی تاریخ کااعلان کرتے ہی امیدوار وں نے اپنے اپنے حلقوں میں عوام کو لبھانے کیلئے پوری کو شش کررہے ہیں ۔ امیدوار ووٹ کیلئے کچھ بھی کر گذررہے ہیں ۔ تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے ایک امیدوار ووٹ حاصل کرنے کیلئے ایک شخص کو پانی نہلایا ، کوئی کسی کی حجامت بنوایا ۔ اسی طرح کا ایک معاملہ مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں ایک امیدوار ووٹ کے حصول کیلئے عوام کے جوتے پالش کئے ۔
ذرائع کے مطابق راشٹریہ عام جن پارٹی کے امیدوار شرد سنگھ کمار انتخابی مہم کے دوران عوام کے جوتے پالش کئے ۔ واضح رہے کہ اس پارٹی کا انتخابی نشان جوتا ہے ۔ شرد سنگھ کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اس انوکھی مہم عوام کو راغب کرنے کیلئے شروع کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوتا کے نشان کوئی بھی پارٹی لینے انکار کررہی تھی ۔ ہم نے آگے بڑھ اس نشان کو حاصل کیا اور ہم نے اس نشان میں ایک اچھا نشان مانتے ہیں ۔