مدھیہ پردیش میں فضائیہ کے گوالیاراڈے سے پرواز کے بعد آج ایک جنگی طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا-حالانکہ اس میں سوار دونوں پائلٹ طیارہ کے زمین پر گرنے سے قبل ہی پیراشوٹ کی مدد بحفاظت نیچے اترگئے۔
ذرائع ابتدائی اطلاع کے حوالہ سےبتایاکہ مگ ۔21نے یہاں فضائیہ کے اڈے سے پرواز کی تھی ۔طیارہ حادثہ کا شکار ہوکر بھنڈ ضلع کے گوہد علاقہ میں ایک کے نزدیک گرگیا۔اس سے پہلے ہی طیارہ میں سوار دونوں پائلٹ پیراشوٹ کی مددسے بحفاظت نیچے اترگئے ۔اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ ۔یہ حادثہ آج صبح 10 بجے کا ہے۔ فی الحال فوج نے کورٹ آف انکوائیری کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کا ہیلی کاپٹر اور جوان بھی موقع پر پہنچ گئے ۔طیارہ کا ملبہ آلوری گاؤں کے نزدیک چودھری پورہ علاقہ پھیلے ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔اس علاقہ میں فوج اور پولیس کے جوان بھی پہنچ گئےاوراسے اپنے میں قبضہ میں لے لیا۔طیارہ حادثہ کی خبر فورا نہیں مل سکی ۔لیکن بتایاگیاہے کہ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور اس میں دوپائلٹ سوار تھے ۔گوالیار میں واقع فضائیہ کے اڈے کے اہلکار بھی جنگی جہازکارابطہ منقطع ہونے کے بعد فورا حرکت میں آگئے