اجین: وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے اجین میں واقع ‘مہاکالیشور مندر’ کے کئی ایکڑ میں تیار کردہ عظیم الشان کاریڈور کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کی آمد کے پیش نظر اجین کو پرکشش انداز میں سجایا گیا ہے اور سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔









