برنالہ،4 فروری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے پنجاب یونٹ کے صدر اور دھوری سیٹ سے امیدوار بھگونت مان نے کہا ہے کہ کانگریس حکومت میں پوری طرح مافیا کا قبضہ رہا ۔
مسٹرمان نے جمعہ کے روز یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ریت اور منشیات کے کاروبار کے لیے مافیا کو سرکاری تحفظ فراہم کیا جاتا تھا۔
کانگریس نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ریاست کو دو بے ایمان وزیر اعلیٰ دیئے ۔