ٹوکیو، 5 اکتوبر (یو این آئی) جاپان کے ایزو جزیرے میں جمعرات کے سویرے 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ جاپان کے ایزو جزیرے میں جمعرات کے روز سویرے 0159 بجے 6.1 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اطلاع کے مطابق زلزلے کا مرکز ابتدائی طور پر سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 29.96 ڈگری شمالی عرض البلد اور 139.95 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔