ٹوکیو، 2 اپریل (یو این آئی) جاپان کے شمالی خطے ایواتے میں منگل کے روز علی الصبح ریختر پیمانے پر 6.1 کی شدت کا زلزلہ آیا۔
ملک کی موسمیاتی ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے کہا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 04:24 بجے آیا جس کا مرکز سطح زمین سے 80 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، اور ریختر پیمانے پراس کی شدت 7 سے کم تھی۔
زلزلے کا مرکز ایواتے کے شمالی ساحل پر 40.1 ڈگری شمالی عرض البلد اور 141.7 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔
زلزلہ سے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔