ممبئی:ممبئی کے سہارایئرپورٹ پر سہارپولیس نے ایک 31سالہ نوجوان مسافر کو جعلی دستاویزات کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے جوکہ اتوار کی شب قطر جانے والے پرویز عالم رضوان کو پہلے امیگریشن حکام نے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شبہ کی بنیاد پر روکا اور پھر پوچھ تاچھ کے بعد پولیس کے سپردکردیا ہے ۔
سہارپورلیس کے ایک افسر کے مطابق رضوان نے جو دستاویزات پیش کیے ہیں وہ جعلی ہیں ،اسے امیگریشن حکام نے شبہ ہونے پر قطر کی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا اور پھر پولیس کے حوالے کیا ہے جس کے خلاف جعل سازشی ،دھوکہ دہی اور دیگر دفعات کے تحت معاملات درج کیے گئے ہیں۔جوکہ تعزیرات ہند کے تحت ہیں۔سہار پولیس ذرائع کے مطابق دوسال قبل رضوان نے قطرکا دورہ کیا اور وہاں ایک سال قیام کیا تھا۔اس مرتبہ وہ ملازمت کے مقصد سے جارہا تھا۔لیکن کسی وجہ سے اسے ویزا نہیں ملا اور ایجنٹ نے جعلی دستاویزات بنادیئے اور اس کے لیے رضوان نے بھاری رقم اداکی تھی ۔