ممبئی، 17 اگست (یو این آئی) مہاراشٹر کے گوندیا میں کل دیر رات ایک مسافر ٹرین کے تین ڈبے پٹری سے اترنے سے 60 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ریلوے کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ یہ حادثہ علی الصبح 02.30 بجے اس وقت پیش آیا جب سگنل فیل ہونے کی وجہ سے مسافر ٹرین ایک مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے مسافر ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو گاؤں والوں نے قریبی اسپتال پہنچایا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔