نئی دہلی ، 2 مارچ ؛)ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹرا اور کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹھیک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ 5754 اور 3475 ریکارڈ کی گئی ہے ۔اس وائرس سے نجات پانے والی ریاستوںمیں مہاراشٹر پہلے اور کیرالہ دوسرے نمبر پر ہے
مہاراشٹر کورونا انفیکشن کے معاملے میں سب سے آگے ہیں اور یہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5754 افراد کی بازیابی کےبعد اب تک مجموعی طور پر 20.30 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3475 مریضوں کی بازیابی کے بعد صحتیاب افراد کی کل تعداد 10.08 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کے منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 12،286 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 24 ہزار سےعبور کرچکی ہے جبکہ اس دوران 12،464 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ مجموعی طور پر ایک کروڑ سات لاکھ 98 ہزار 921 افراد اس انفیکشن سے نجات پاچکے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد 269 کم ہوکر 1.68 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 91 مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 248 ہوگئی ہے۔