بھیما کورے گاؤں تشدد کی 201 ویں سالگرہ پر مہاراشٹر کے ‘بھیما کورے گاؤں’ میں پولیس پوری طرح الرٹ ہے۔ گزشتہ سال کے موازنے میں اس سال 10 گنا سے زیادہ سکورٹی فورسز کو تعینات کیاگیا ہے تاکہ اس مرتبہ گزشتہ سال کی طرح کوئی تشد کا واقعہ نہ ہو۔
بتادیں کہ ہر سال 1 جنوری کو پورے مہاراشٹر سے ہزاروں کی تعداد میں شیڈول شدہ ذات کے لوگ پونے سے 40 کلومیٹر دور بھیما کورے گاؤں تشدد والی جگہ پر جمع ہوتے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ لاکھوں لوگ یہاں پہنچ سکتے ہیں۔