نئی دہلی، 18 اپریل ؛ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور دہلی میں کورونا وائرس (كووڈ -19) سے ہلاک ہونے والوں کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا اور ان تین ریاستوں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 312 ہو گئی ہے جو ملک میں کورونا سے ہوئی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد کا تقریبا 65 فیصد ہے ۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14378 ہو گئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 480 تک پہنچ گئی ہے ۔ اب تک 1992 افراد کو صحت یا ب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ وزارت کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے ۔