ممبئ : مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں سرپنچ سنتوش دیشمکھ قتل معاملے میں گرفتار شدہ کلیدی ملزم والمک کراڑ سے قریبی تعلقات رکھنے کے الزام کی وجہ سے وزیر برائے خوراک اور سول سپلائیز دھننجے منڈے نے آج استعفیٰ دے دیا۔
وزیراعلی دیوندر فڑنویس نے جاری ریاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوسرے دن استعفی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منڈے نے انھیں استعفی دیا تھا جسے انہوں نے منظور کرتے ہوئے گورنر کو روانہ کیا ہے ۔
کل رات دیر گئے تک منڈے کے معاملے کو لیکر میٹنگ ہوئی تھی جس میں فڑنویس دو نوں نائب وزراء اعلی اجیت پوار اور ایکناتھ شندے اور منڈے نے اس معاملے کے تعلق سے طویل گفتگو کی تھی جسکے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ۔
منڈے کے کلیدی ملزم سے روابط کو لیکر اپوزیشن پارٹیوں نے جارحانہ رویہ اختیار کیا ہواتھا اور وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(اجیت پوار ) کے سنیر لیڑر منڈے کے استعفی کے مطالبے کو لیکر بضد تھی اور اجلاس کے دوران اس معاملے کو زور وشور سے اٹھانے کا فیصلہ کر چکی تھی ۔
اپوزیشن لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے دھننجے منڈے کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ متذکرہ قتل معاملے کی گہری تفشیش ہونی چاہیے اور منڈے کو اسمبلی کے رکن کے عہدے سے بھی برطرف کر دینا چاہیے