قومی راجدھانی دہلی کے صفدرجنگ انکلیو میں بدھ کے روز گہری اداسی کا ماحول دیکھا گیا۔ کیپٹن شامبھوی پاٹھک کے گھر کے باہر سناٹا پسرا ہوا تھا اور تعزیت کے لیے لوگوں کا سلسلہ جاری تھا۔ جس ماں کی آنکھوں میں بیٹی کی شادی کے خواب تھے، وہی ماں اب مہاراشٹرکے بارا متی میں ہوئے طیارہ حادثے میں بیٹی کو کھونے کے غم سے نڈھال ہے۔









