نئی دہلی ، 11 مارچ ( یواین آئی ) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے مہاشویراتری کی مبارکباد دی ۔ مسٹر نائیڈو نے جمعرات کو یہاں جاری ایک پیغام میں ملک کے باشندوں کے لئے خوشی ، خوشحالی اور امن کی دعا کی۔مسٹر نائیڈو نے کہا ’’ مہاشیوراتری کے مقدس موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد ۔
ہمیں بھگوان شیو اور ماتا پاروتی کا آشیر واد حاصل ہو ، ہم تمام چیلنجوں پر کامیابی کے ساتھ جیت حاصل کریں ۔ ملک کے باشندوں کی زندگی میں خوشی ، خوشحالی اور اطمینان ہو ‘‘ ۔