انتہا پسندوں کی تمام تر زور زبردستی کے باوجود بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے ایک بار پھر پاکستانی فن کاروں سے رابطہ کرلیا ۔مہیش بھٹ کے حالیہ پروجیکٹ میں علی ظفر اور شفقت امانت علی گلوکاری کریں گے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش بھٹ نے دونوں ممالک کے درمیان امن سے متعلق اسٹیج ڈرامے’ملنے دو‘ کے لیے پاکستانی گلوکاروں علی ظفر اور شفقت امانت علی سے رابطہ کیا ہے۔
ان کے پروجیکٹ میں علی ظفر نے گلوکاری کے لیے حامی بھر لی ہے جبکہ شفقت امانت علی نے بلامعاوضہ گانے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔
ڈرامہ’ملنے دو‘ 8 جون کو دہلی او23 جون کو ممبئی میں اسٹیج کیا جائے گا۔