مہوبہ:06نومبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں ایک نابالغ لڑکی سے چار افراد نے عصمت دری کی ہے۔
اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر کے گوتم نے آج یہاں بتایا کہ شہر کے سبھاش نگر علاقے میں پیش آئے اس حادثے میں عصمت دری کرنے والے بھی نابالغ ہیں اور متاثرہ کے ہی گھر کے نزدیک رہتے ہیں۔
ملزمین میں سے ایک شخص متاثرہ کا گھر بھی آتا جاتا تھا۔