مہوبہ:09مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں سرخیوں میں رہے وکیل خودکشی معاملے کے چھ ملزمین کی ملکیت ضبط کرنے کی کاروائی کی گئی ہے۔
ایس ڈی ایم صدر راجیش کمار نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ ستیندر کمارکی عدالت نے وکیل مکیش پاٹھک خودکشی معاملے کی کلیدی ملزم کبرئی بلاک پرمکھ چودھری چھترپال یادو اور ان کے اہل خانہ کی ملکیت قرق کئے جانے کا حکم دیا تھا جس پرعملدرآمد کرتے ہوئے منگل کو چھترپال کے چرکھاربائی پاس روڈ پر واقع نوتعمیرشد انپورنا گارڈن میرج ہاوس، تعمیرہ شدہ کثیر منزلہ ہوٹل سمیت دو درجن سے زیادہ غیرمنقولہ املاک کو قرق کر کے سیج کردیا گیا ہے۔
اس میں ان کی بیوی نیرج،ساس گیان وتی اور بھتیجے وکرم کے نام کی ملکیت بھی ہے۔