لکھنؤ: گڑمبا کے عادل نگر میںپراپرٹی ڈیلر سفیان کو رنگداری نہ دینے پر گولی ماری گئی تھی۔ اس بات کو لےکر سفیان اور دائود کے درمیان پہلے سے تنازع ہے۔
پولیس نے گولی مارنےکے واردات کے اہم ملزم دائود کو گرفتار کرلیاہے ساتھ ہی اس کے پاس سے واردات میں استعمال کی گئی پستول بھی برآمد کرلی ہے۔
وہیں دو لوگ ابھی فرار ہیں۔پولیس دونوں ملزموں کی تلاش کر رہی ہے۔ دو ملزم پہلے ہی جیل بھیجےجاچکے ہیں۔
ڈی سی پی شمالی قاسم عابدی نے بتایا کہ گڑمبا کے عادل نگر باشندہ پراپرٹی ڈیلرسفیان ڈیری بھی چلاتاہے۔
محلہ میںرہنے والے دائود اپنے کو صحافی بتاکر علاقہ میں رعب دکھاتا تھا۔ دائود نے کچھ دن پہلے سفیان سے رنگداری مانگی تھی۔ بات نہ ماننے پر نقصان پہنچانے کی دھمکی دی تھی۔ یہ الزام لگاتے ہوئے سفیان نے دائود، سلمان ، فرحان ، کلیم اور مجیر کےخلاف پولیس کو تحریر دی تھی۔جس کی بنیاد پر گڑمبا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
جمعہ کو پولیس نے اہم ملزم عادل نگر باشندہ دائود کو موریہ بھٹے کے پاس سے گرفتار کرلیا۔ پولیس ے اس کے پاس سے واردات میں استعمال کی گئی ناجائز پستول برآمد کی ہے۔ بدھ کوپولیس نے واردات میں شامل سلمان اور کلیم کو گرفتار کرلیاتھا۔ گولی چلانے والےدائود کے دو ساتھیوں کی تلاش کی جارہی ہے۔
انسپکٹر نتیش شریواستو نے بتایا کہ منگل کو سفیان اور عمران موٹر سائیکل سے گھر واپس ہورہے تھے۔ راستے میں دائود ، سلمان ا ور فرحان کھڑے تھے۔ جن سے ہٹنے کیلئے سفیان نے کہاتھااس کے بعد ہی دائود نے طمنچہ سے فائرنگ کی تھی۔
انسپکٹر کےمطابق سفیان نے رنگداری مانگے جانے کا الزام لگایاہے۔ جس کی بنیاد پر مقدمہ درج کیاگیاہے لیکن کتنے روپئے کی رنگداری مانگی گئی تھی اس بات کی اطلاع سفیان نے پولیس کو نہیں دی ہے۔ اس معاملہ میں جانچ کی جارہی ہے۔ جلد ہی کارروائی کی جائے گی۔