نئی دہلی:سپریم کورٹ نے آج واضح کیا کہ تمام اخبارات، میڈیا ہاؤس اور خبررساں ایجنسیوں کو مجیٹھیا ویج بورڈ کی سفارشات پر مکمل طور پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔
عدالت عظمی نے کہا کہ کوئی بھی میڈیا تنظیم یا اخباری ادارہ اپنی خراب اقتصادی حالات کو بنیاد بنا کر ویج بورڈ کی سفارشات کو لاگو کرنے سے انکار نہیں کر سکتا ہے ۔
عدالت نے کہا کہ مجیٹھیا ویج بورڈ کی سفارشات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے ۔ تاہم، عدالت نے ابھی تک ویج بورڈ کی سفارشات کی مکمل پابندی نہیں کرنے والے میڈیا اداروں کے خلاف توہین عدالت کا معاملہ شروع کرنے سے انکار کر دیا۔