دربھنگہ: بہار کے دربھنگہ میں ایک شخص کی جانب سے پی ایم مودی کے خلاف مبینہ نازیبا تبصرے کے بعد سیاسی تیز ہو گئی ہے۔ دربھنگہ کے سنگھ واڑا تھانہ حلقے کے بھوپورہ گاؤں کے رہنے والے رفیق عرف راجہ نام کے ایک شخص کو پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔









