بریانی پسند ہے یا پلاؤ؟ یہ جنگ تو دیسی خاندانوں میں جاری ہی رہتی ہے، لیکن اگر بات پلاؤ کی کی جائے تو ہمیشہ یہ کہا جاتا ہے کہ گوشت کے ساتھ بنے پلاؤ کی بات ہی کچھ اور ہوتی۔
پلاؤ ایک ایسی ڈش ہے جو تقریباً سب کو بےحد پسند ہوگی، لیکن کیا آپ کو سبزی پلاؤ بھی اتنا پسند ہے جتنا گوشت کے ساتھ بنا ہوا پلاؤ ہے؟
سبزی پلاؤ میں گوشت بھی شامل کیا جاسکتا ہے، لیکن اس کی مقدار کم رکھی جاتی ہے، تاکہ یہ عام پلاؤ سے زرا مختلف لگے۔
یہاں گھر میں سبزی پلاؤ بنانے کی نہایت آسان ترکیب بتائی جارہی ہے، اسے ضرور فالو کریں۔
اجزاء
باسمتی چاول 1/5 کپ
مٹر آدھا کلو
گاجر آدھا کلو
بینگن ایک کلو ( سلائس میں کٹے ہوئے)
سرخ ٹماٹر 3 عدد (کاٹ لیں)
پیاز ایک عدد (کاٹ لیں)
لیف کے پتے ایک گٹھی
چھوٹی الائچی 5 عدد (پسی ہوئی)
دار چینی پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
نمک اور کالی مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
گرم مصالحہ پاؤڈر 1/5 چائے کا چمچ
کوکنگ آئل آدھا کپ
ایک برتن میں ایک کھانے کا چمچ تیل کے ساتھ سب سے پہلے پیاز کو اچھی طرح سے بھون لیں، اس کے بعد اس میں تمام مصالحہ جات ڈال کر 4 کپ پانی ملالیں اور سبزیوں کو گلنے کے لیے چھوڑ دیں۔