ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان، اکشے کمار کو لے کر فلم بنانے جا رہے ہیں۔بالی ووڈ میں خبر تھی کہ سلمان، اکشے کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں۔ سلمان نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ اکشے کو لے کر فلم بنانے جا رہے ہیں۔
سلمان نے ٹویٹ کیا،'”افواہوں پر غور مت کیجئے ۔ میری بات مانئے ، ایک بار جو میں نے کمٹمنٹ کر دی تو اپھر اکشے کمار کے ساتھ فلم کر رہا ہوں۔” واضح رہے کہ اس سال کے آغاز میں سلمان نے کہا تھا کہ وہ اکشے کمار کے ساتھ ایک فلم میں کام کریں گے جس کے فلم ساز کرن جوہر ہوں گے ۔
سلمان نے کہا کہ اکشے فلم میں ہیرو ہوں گے ۔ اس فلم کے وہ معاون اداکارہوں گے ۔ فلم 2018 میں آئے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ انوراگ سنگھ اس فلم کی ہدایت کریں گے ۔