جون پور، 25 مئی (یواین آئی) کورونا کے بعد اب نئی وبا کی شکل میں سامنے آئے فنگس نے اترپردیش کے جونپور سمیت پروانچل کے اضلاع میں میں بھی دستک دی ہے۔
ضلع کے مختلف علاقوں سے نو مریض ملے ہیں۔
چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) ڈاکٹر راکیش کمار نے آج بتایا کہ ضلع کے جن نو مریضوں میں بلیک فنگس کی تشخیص ہوئی ہے، ان میں سے 6 کا علاج وارانسی میں اور تین کا علاج لکھنؤ کے اسپتال میں کیا جا رہا ہے ۔