ممبئی: ملائیکہ اروڑہ سے متعلق افسوسناک خبر آ رہی ہے۔ اداکارہ کے والد اس دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملائکہ اروڑہ کے والد نے باندرہ میں اپنے گھر کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے، یہ واقعہ صبح تقریباً 9 بجے کا ہے۔ اس خبر کے بعد ملائکہ اروڑہ ممبئی سے پونے کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔ اس وقت اداکارہ کے والد کی میت بابا اسپتال میں رکھی گئی ہے۔









