بماکو ، 28 جون (یو این آئی / اسپوٹنک) افریقہ کے وسطی مالی میں دہشت گردوں کے حملہ میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
آرایف آئی کے نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق مالی کے وسطی علاقے ڈونٹزانامی شہر کے قریب اتوار کے روز دہشت گردوں نے ایک پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑی پر حملہ کیا۔
اس حملہ میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
مالی کی فوج نے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے علاقے میں اضافی دستے بھیج دیئے گئے ہیں۔
قابل ذکرہے کہ دہشت گردوں نے مالی میں حال ہی میں متعدد حملہ کیے ہیں۔ان حملوں میں سے ایک حملہ میں13 امن فوجی زخمی ہوئے تھے۔