کلکتہ/3 دسمبر(یو این آئی)وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بابری مسجد کی یوم شہادت 6دسمبر کے موقع پر ریاست میں امن وامان کے قیام کیلئے پولس افسران کو سخت سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے وزیرا علیٰ نے واضح لفظوں میں پولس افسران سے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی گڑبڑی برداشت نہیں کی جائے گی۔









