نئی دہلی،19ستمبر(یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے ایک دن بعد مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج یہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور آسام میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس(این آر سی)کے مسئلے پر گفتگو کی۔









