سعودی عرب میں سکیورٹی حکام نے مسجد الحرام کے دروازے سے گاڑی ٹکرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی شب پیش آیا تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ گاڑی ٹکرانے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق نامعلوم شخص مسجد الحرام کے صحن میں گاڑی لے کر داخل ہوا جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں ںے گاڑی کو مسجد الحرام میں مزید آگے جانے سے روک دیا اور گاڑی کو مسجد کے احاطے سے باہر نکال دیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔
واقعے کی فوٹج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انتہائی تیز رفتار گاڑی رکاوٹوں کو توڑتی ہوئی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا گئی۔
A driver rammed his car into Door 89 of the Grand Mosque in Mecca (Masjid al-Haram) at 22:25pm Saudi time.
The driver was arrested and based on video footage posted on social media, local media reports, there were no casualties. https://t.co/CzNKWq5OO5
— Faisal | فيصل (@faisaledroos) October 30, 2020