ٹوکیو ، 2 اکتوبر (یو این آئی/اسپوتنک) جاپان میں شدید سمندری طوفان ’منڈول ٹائفون‘ میں کم از کم 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
این ایچ کے براڈکاسٹر نے اطلاع دی ہے کہ منڈول کے سبب کاناگاوا صوبے میں 10 اور اباراکی صوبے میں چار افراد زخمی ہوئے۔ طوفان کے باعث کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔ اس کے اثر سے شدید بارش کے سبب سیلاب آگیا اور شدید طوفان میں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔
یہ طوفان اس وقت ملک کے شمال مشرقی ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس کے مرکز میں 970 ہیکٹوپاسکل کا دباؤ ہے ، اور ہوا کی رفتار 35 میٹر فی سیکنڈ (78 میل فی گھنٹہ) ہے جو بڑھ کر 50 میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ سکتی ہے۔